1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>

شعبہ حفظ کی ایک اور شاندار کامیابی

"وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان "کے شعبہ دعوت کے تحت" سالانہ قومی مقابلہ حفظ وقرأت قرآن حکیم ١٤٣٢ھ " اسلام آباد میں منعقد ہوا ،ادارہ کے طالب علم حذیفہ عبدالخالق بن مولانا عبدالخالق نے اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی اور انہیں حکومت پاکستان  کی طرف سے مبلغ بیس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ۔
ادارہ کے انتظامیہ اور اساتذہ اس شاندار کامیابی پر رب ذو الجلال کے نہایت شکر گذار ہیں ،اور تمام احباب اور مخلصین کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں

اعلانات

اسکالر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن نے ذی استعداد اور بہتر صلاحیت کے حامل طلبہ کے اعزاز کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرامز رکھے ہیں، یہ اسکالر شپ علم دوست حضرات اور مختلف اداروں کے نام سے موسوم ہوتی ہےاور وہی اس کے لیے  تعاون کرتے ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں

اسپانسر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے ،اس سلسلے میں ادارہ اپنے معاونین ومخلصین کے تعاون اور عطیات  سے ایسے تمام طلبہ کو اسپانسر  شپ دیتاہے جس میں ان کی مکمل کفالت کی جاتی ہے