
حفظ قرآن
ادارہ معارف القرآن نے قرآن مجید حفظ کرانے میں تجدیدی کارنامے انجام دیے ادارہ نے شہرکراچی میں خاص طور سے اور ملک بھر میں عمومی طور پر غیر رہائشی بچوں کے حفظ کے لیے بہترین نظام متعارف کرایا۔
علوم دینیہ
ادارہ معارف القرآن نے اپنے اغراض ومقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے میں علوم دینیہ کے لیے مستقل شعبہ قائم کیا جس کے تحت طلبہ وطالبات کو مستقل تعلیم دی جاتی ہے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مقرر کردہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔
علوم عصریہ
دینی مدارس میں علوم عصریہ کی ابتدائی تعلیم لازمی ہے ،مختلف مدارس میں مختلف نصاب رائج ہیں ادارہ معارف القرآن نے اپنے نظام تعلیم میں ابتدائی عصری تعلیم کومیٹرک تک مستقل بنیاد پر شامل کیا۔
زلزلہ زدگان کی معاونت
ادارہ معارف القرآن نے اپنے اغراض ومقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دیں اسی طرح فلاحی اور رفاہی امور کے میدان میں بھی اپنے معاونین اور مخلصین کے تعاون سے بہترین خدمات انجام دیں چنانچہ اکتوبر ٢٠٠٤ کے زلزلے کے بعد کشمیر کے پسماندہ علاقوں سے بے شمار متاثرین زلزلہ سے مالی تعاون کیا اور بہت سے متاثرین کے بچوں کو کراچی لاکر اعلی معیاری دینی وعصری تعلیم بھی دلوائی۔
میڈیکل کیمپ
ادارہ معارف القران نے اپنے معاونین ڈکٹرز کے تعاون سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں کئی بار میڈیکل کیمپ قائم کیے جن میں بےشمار مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی گئی




