
کسی بھی ادارے کے اغراض ومقاصد اس ادارے کی تعمیروترقی میں ہمیشہ بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور اپنے مقاصد کو پیش نظررکھتے ہوئے کام کرنا کسی بھی ادارے کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے چنانچہ ادارہ معارف القرآن نےاپنے اکابرسے مشاورت کے بعد اپنےاغراض ومقاصد میں حسب ذیل امور شامل کیے۔
• قرآن مجید حفظ وناظرہ کی مستند ،معیاری اور اعلی تعلیم کا انتظام۔
• دیہات اور پسماندہ علاقوں میں قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لیے مکاتب قرآنیہ کا قیام۔
• دینی اور عصری علوم میں شرعی حدود اور جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے حسین امتزاج پیدا کرنا۔
• دینی اور پاکیزہ ماحول میں اعلٰی معیاری تعلیم دینا۔
• طلبہ وطالبات کے لیے درس نظامی کی اعلٰی معیاری تعلیم کا انتظام۔
• امت مسلمہ میں صحیح اسلامی عقائد کی اشاعت کا انتظام کرنا
• مسلمانوں میں علوم دینیہ کی ترویج واشاعت اور اپنی اولاد کو علوم دینیہ سے آراستہ کرنے کاشوق دلانا۔
• عام طبقہ سے جہالت،بدعات و خرافات اور بے دینی کے اثرات کو ختم کرنا۔




