1. Skip to Menu
  2. Skip to Content
  3. Skip to Footer>


ادارہ معارف القرآن کا قیام ٢٣ اپریل سنہ ١٩٩٢ میں عمل میں آیا شروع میں صرف درجہ حفظ کی ایک کلاس سے ادارے کی ابتدا کی گئی لیکن آہستہ آہستہ ادارے نے ترقی کی کئی منزلیں طے کیں ،اپنے اغراض ومقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کامیابیاں حاصل کی، تعلیم کے مختلف شعبے قائم کیے ذیل میں ادارے کی ترقی کے مراحل پیش کیے جارہے ہیں ملاحظہ فرمائیے:

افتتاح تعلیم :٢٣ اپریل ١٩٩٢ء بمطابق ١٤١٢ھ

ادارہ معارف القرآن کی بنیاد رکھی گئی ،ادارے میں تعلیم کا افتتاح وکیل ختم نبوت فقیہ امت حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اﷲ نے اپنی دعاؤں سے کیا

افتتاح تعمیرات :    ۳۱؍ دسمبر ۱۹۹۲ء

مسجد آمنہ کے ساتھ متصل پلاٹ پر ادارے کی تعمیر کا افتتاح شیخ الحدیث استاذ الاساتذہ حضرت مولانا سلیم اﷲ خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ نےفرمایا ابتداء ً صرف حفظ وناظرہ کے شعے قائم کیے گئے اور چند طلبہ پر مشتمل جماعتیں بنائیں گئیں ۔

افتتاح حفاظ اسکول :    دسمبر۱۹۹۷ء

حفاظ طلبہ کے لیے "حفاظ اسکول کا افتتاح ہوا اور ادارے سے حفظ کرنے والے حفاظ طلبہ کے لیے پانچ سال میں میٹرک تک تعلیم کا اہتمام کیا گیا۔

افتتاح درس نظامی :    فروری ۱۹۹۹ء

باقاعدہ درس نظامی کی جماعتوں کا آغاز ہوا اور میٹرک یا مڈل پاس کرنے والے طلبہ کو درس نظامی اور علوم نبوت کی ابتدائی تعلیم دی جانے لگی ۔

افتتاح دار الاقامہ:    ۲۳ ؍ اپریل ۲۰۰۳ء

حفظ کرنے والے طلبہ کے لیے رہائش اور دار الاقامہ کا افتتاح کیا گیا اور  طلبہ کو رہائشی داخلہ دے کر حفظ قرآن مجید کی تعلیم دی جانے لگی۔

شعبہ درس نظامی برائے طالبات :    جنوری ۲۰۰۴

میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے لیے شعبہ درس نظامی کا آغاز ہو١ جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے منظور شدہ" عالمہ کورس" کی تعلیم دی جانے لگی۔

افتتاح کوئٹہ پرانچ:    فروری ۲۰۰۵ ء

ادارے نے کوئٹہ شہر میں اپنا تعلیمی نظام متعارف کرایا اور ایک شاخ قائم کی ۔

افتتاح المعارف ہائی اسکول برائے طالبات:    اگست ۲۰۰۵ ء

طالبات کے لیے خالص دینی واسلامی ماحول میں عصری تعلیم حاصل کرنے کے لیے المعارف ہائی اسکول برائے طالبات کا افتتاح ہوا ۔

افتتاح شاہ فیصل کالونی برانچ:        ۱۴ اگست ۲۰۰۷ء

شہر کراچی کے علاقے گرین ٹاؤن میں حفاظ اسکول کی ایک شاخ کا افتتاح ہوا۔

افتتاح المعارف ریسورس سینٹر:    ٢٠٠٩ء

شہر میں لڑکوں کے لیے مختلف ریسورس سینٹر اور لینگویج سینٹر قائم ہیں لیکن طالبات اور بچیوں کے لیے پردے کے ماحول میں ریسورس سینٹر اور لینگویج سینٹر موجود نہیں اس  لیے ادارہ نے طالبات کے لیے المعارف ریسورس سینٹر کا افتتاح کیا جہاں بچیوں کو مختلف قسم کے ہنر اور فن سکھانے کے علاوہ کمپیوٹر اور انگلش لینگویج بھی سکھائی جاتی ہے۔

افتتاح الجمعیۃ الخیریۃ ٹرسٹ :    جولائی ٢٠١٠ء

مکاتب قرآنیہ کے بہترین نظم ونسق کے لیے مستقل ایک ٹرسٹ کا قائم کیا گیا ،جس کے مقاصد میں ملک کے پسماندہ علاقوں میں حلقات قرآنیہ کا قیام اور مساجد کی تعمیر ہے ،اس کی تفصیلات کے لیے ادارہ نے ایک مستقل ویب سائٹ   jamaitulkhairia.org کے نام سے قائم کی ہے۔

ادارہ معارف القرآن فیز2:    جنوری ٢٠١١ء

ادارہ معارف القرآن کے تعلیمی نظام اور اس کے ثمرات کی برکت پورے ملک کے علماء کرام محسوس کررہے کئی عرصہ سے احباب اور مخلصین کی طرف سے یہ اصرار تھا کہ ادارہ کے نظام کو وسعت دے کر دوسرے شہروں میں بھی ادارے کی شاخیں قائم کی جائیں ،چنانچہ ٢٠٠٥ میں کوئٹہ شہر میں ایک برانچ کھولی گئی ،اب اللہ کے فضل وکرم سے اسلام آباد میں ٣٠ کنال زمین ادارے کو مل رہی ہے عنقریب اسلام آباد میں ادارہ معارف القرآن فیز٢ کا افتتاح کردیا جائے گا۔

اسکالر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن نے ذی استعداد اور بہتر صلاحیت کے حامل طلبہ کے اعزاز کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرامز رکھے ہیں، یہ اسکالر شپ علم دوست حضرات اور مختلف اداروں کے نام سے موسوم ہوتی ہےاور وہی اس کے لیے  تعاون کرتے ہیں، تفصیلات حسب ذیل ہیں

اسپانسر شپ سسٹم

ادارہ معارف القرآن میں تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات خود برداشت نہیں کرسکتے ،اس سلسلے میں ادارہ اپنے معاونین ومخلصین کے تعاون اور عطیات  سے ایسے تمام طلبہ کو اسپانسر  شپ دیتاہے جس میں ان کی مکمل کفالت کی جاتی ہے